ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ کانٹے دار مقابلے کے بعد اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا
انگلینڈ کی فتح
کلکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
انگلینڈ کی بیٹنگ
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹام بینٹن 30، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اٹلی کا جواب
203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا اور آخری اوور کی آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60، گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔








