جکھرانی برادری کے تین افراد نے میری نازیبا ویڈیوز بنانے اور وائرل کرنے کی دھمکی دی، معروف ٹک ٹاکر نے خود کشی کی دھمکی دے دی
کراچی: سارا بلوچ کی خودکشی کی دھمکی
جیکب آباد میں مشہور ٹک ٹاکر سارا بلوچ نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم آئندہ ہفتے قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ، تمام وزراء کے غیر ملکی دورے منسوخ
ہراسانی اور ذہنی دباؤ کا ذکر
ٹک ٹاکر سارا بلوچ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ مسلسل ہراسانی کا سامنا کر رہی ہیں اور ذہنی دباؤ میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہو گا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، طلال چوہدری
نئی مشکلیں اور سیکیورٹی خدشات
سارا بلوچ نے جکھرانی برادری کے تین افراد پر نازیبا ویڈیوز بنانے اور وائرل کرنے کی دھمکی کا الزام لگاتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پولیس کا تعاون نہ ملنے کا شکوہ
انہوں نے کہا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی اور ان کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ چند ماہ قبل عمرانی لاڑو کے مقام پر پولیس اہلکار کی مبینہ بدتمیزی اور اس کے بعد مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔








