جناح پولو فیلڈز کے زیر انتظام ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2026ء کا فائنل ٹیم بی این نے جیت لیا۔
ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2026ء: فائنل کی تفصیلات
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2026ء کا فائنل ٹیم بی این نے جیت لیا۔ اس شاندار مقابلے میں بی این نے ایف جی پولو کو 9-7.5 سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کب شروع ہوگی؟ گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا
فائنل میچ کی دلچسپی
تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں ڈائمنڈ پینٹس کے تعاون سے منعقدہ دس گول کا فائنل دیکھنے کے لئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا
مہمان خصوصی اور شرکاء
اس موقع پر مہمان خصوصی سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد تھے، جن کے ساتھ ڈائریکٹر ڈائمنڈ پینٹس مسز میر شعیب، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، کلب سیکرٹری میجر عادل سلطان راؤ (ر) اور پولو لورز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیےبڑے فیصلے
میچ کی کارکردگی
بی این پولو اور ایف جی پولو کے درمیان فائنل میچ کافی زبردست رہا، جہاں بی این پولو نے 9-7.5 سے فتح حاصل کی۔ بی این پولو کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے چھ، جبکہ فاروق امین صوفی، ابراہیم خلیل اور حمزہ مواز خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے مارکوس نے چھ اور راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا
سب سڈری فائنل کا مقابلہ
قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس نے ٹیم بلوچستان کو 9-8 سے شکست دے کر اس ایونٹ کو بھی اپنے نام کیا۔
ایوارڈز کی تقسیم
اختتامی تقریب میں میچ کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ بابر نسیم کی گھوڑی کو دیا گیا۔








