پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہو گا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، طلال چوہدری
طلال چوہدری کا بیان
(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی کی رپورٹ آگئی ہے، جس کا پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہوگا کیونکہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلیٰ تبدیل کرلیے، لیکن اب ان کے پاس وکٹم کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، روس نے رد عمل جاری کر دیا
صحت کی حالت اور ڈاکٹروں کا فیصلہ
طلال چوہدری نے واضح کیا کہ کسی کی صحت یا علاج کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔ یہ فیصلہ مریض، وکیل، یا ان کی جماعت نہیں کر سکتی۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ 40 سال کے بعد بانی پی ٹی آئی کی نظر اتنی اچھی ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ پہلے سے بہتر ہے، جو پی ٹی آئی والوں کے لیے خوشگوار خبر نہیں ہے۔ اب اس معاملے میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور سینئر ڈاکٹرز شامل ہیں۔
موٹر وے کی بندش
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موٹر وے کیوں بند ہے اس کا جواب خیبر پختونخوا حکومت سے پوچھا جانا چاہیے۔ وہ اپنے لوگوں کو تکلیف دینے کی بجائے نواز شریف کی طرح سڑکوں پر نکلیں۔ نواز شریف نے احتجاج کیلئے اے سی کمرے میں نہیں بیٹھا تھا، بلکہ سڑک پر نکل کر تحریک کا آغاز کیا۔ اس وقت یہ لوگ بہترین عمارت میں اے سی کمروں میں بیٹھ کر پراٹھے کھا رہے ہیں، اگر وہ انقلاب لانا چاہتے ہیں تو ہم مزید پراٹھے بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔








