خیبرپختونخوا کو بند کر دیا گیا ہے، کیا آپ اپنے ہی صوبے کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں؟ گورنر فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس تو خود خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ ہے، صبح نہا دھو کر اپنی پسند کے وقت دھرنا دینے بیٹھ جاتے ہیں پھر واپس چلے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام: اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، گدھا کاٹنے والے افراد گرفتار، گوشت ضبط
سہولیات اور میٹنگز
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تمام طرح کی سہولیات موجود ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی تمام چیزیں معمول کے مطابق ہیں، مختلف میٹنگز اپنے معمول کے مطابق ہو رہی ہیں۔ لیکن دوسری جانب خیبرپختونخوا میں پہیہ جام کر رکھا ہے، خیبرپختونخوا کو بند کردیا گیا ہے، آپ کیا اپنے صوبے کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں؟ اس تمام صورتحال میں وفاقی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر بیان
کے پی ہاؤس تو خود خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ ہے۔ صبح نہا دھو کر اپنی پسند کے وقت دھرنا دینے بیٹھ جاتے ہیں، پھر واپس چلے جاتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کو بند کر دیا گیا ہے۔ کیا آپ اپنے ہی صوبے کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں؟
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی pic.twitter.com/ScAnpCybtB
— PPP Khyber Pakhtunkhwa (@PPPKP_Official) February 16, 2026








