ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
میچ کی تفصیلات
چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اکتیسویں میچ میں کینیڈا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت سے عبرتناک شکست، نمیبیا کیخلاف بینچ اسٹرینتھ آزمانے کا امکان
کینیڈین کپتان کا بیان
چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوہ نے ٹاس جیت کر کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بعد میں گیند سپن بھی ہوگی، جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر بیٹی نے باپ کو قتل کردیا
نیوزی لینڈ کی صورتحال
دوسری جانب کیوی کپتان مچل سینٹنر کی گزشتہ رات برگر کھانے کے بعد سے طبیعت ناساز ہے۔ ان کی جگہ ڈیرل مچل ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی ماڈل سفارتی تعلقات خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار
گروپ کی صورتحال
گروپ ڈی سے جنوبی افریقا پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکا ہے جبکہ کینیڈین ٹیم اس دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
میچ کی اہمیت
نیوزی لینڈ کو سپر ایٹ میں رسائی کے لیے آج کے میچ میں فتح درکار ہے بصورت دیگر گروپ ڈی سے سپر ایٹ میں جانے والی ٹیم کا فیصلہ افغانستان بمقابلہ کینیڈا اور جنوبی افریقا بمقابلہ یو اے ای کے میچز پر منحصر ہوگا。








