کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، نشیبی علاقے زیر آب
بارش کی اطلاعات
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: منچن آباد؛ دریائے ستلج میں چک لالیکا کے قریب کشی الٹنے سے 2 افراد لاپتہ، 20 کو زندہ نکال لیا گیا
مختلف اضلاع میں بارش
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قلات، خضدار، پشین، قلعہ عبداللہ اور خاران میں جم کر بادل برسے، کیچ، تربت، پنجگور، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ اور کچھی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، گوادر، آواران ،پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ ،حب اور بارکھان میں بھی برسات ہوئی۔
آئندہ کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے، ادھر دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بند کر دی گئی، موٹر وے پولیس کی شہریوں سے دھند میں سفر نہ کرنے کی اپیل کر دی گئی۔








