عمران خان کی فیملی جس ڈاکٹر کو چاہتی ہے، اسے میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے: شیخ رشید
راولپنڈی میں شیخ رشید کا بیان
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کے مسئلے پر اُن کی بہنیں جو مطالبہ کررہی ہیں، اُسے مان لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب کرلیا
عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ بہت اہم ہے۔ علیمہ خان اور فیملی کے دیگر افراد جس ڈاکٹر کو چاہتے ہیں، اسے میڈیکل بورڈ میں شامل کر دیا جائے۔
چیف جسٹس سے اپیل
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے دردمندانہ استدعا ہے کہ اپیلیں سنی جائیں۔ لوگوں کو 40، 40 سال سزائیں ہوئیں اپیلیں نہیں سنی جارہی ہیں۔








