حکومت بلوچستان کا مستحق اور غریب خاندانوں کے لیے رمضان پیکج کا اعلان
رمضان پیکج کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت بلوچستان نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحق اور غریب خاندانوں کے لیے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسانیت کے دشمنوں نے الطاف حسین بھائی کے بارے میں افواہیں پھیلائیں، مصطفیٰ عزیز آبادی
خاندانوں کی تعداد
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بلوچستان کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکج فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں مدرسے کے قاری کی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
شفاف تقسیم کا طریقہ
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیکج کی تقسیم کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کے لیے ہر ضلع میں 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
حکومت کا عزم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان ہر مستحق خاندان کی دہلیز تک رمضان پیکج پہنچائے گی۔








