علیمہ خانم بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے: سہیل آفریدی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علیمہ آپا بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کو عدلیہ کی آزادی کے لیے دھچکا قرار دیدیا
حکومت کے مطالبات کے حوالے سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات یہ تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے جبکہ ہمارے مطالبات میں کوئی رپورٹ شامل نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مسابقتی کمیشن نے شوگر ملز کا کارٹل پکڑ لیا
ذاتی ڈاکٹر کی اجازت نہ دینا
سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے ذاتی ڈاکٹر کو اجازت نہیں دے رہی، ہم سے کیا چھپایا جا رہا ہے؟ حکومت نے ہمارا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشاد ندیم، بڑے خوابوں کا شہزادہ۔ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ
قانونی حقوق کا تحفظ
انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی کال پر ہم یہاں بیٹھے ہیں۔
احتجاج کے حوالے سے معلومات
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ جبکہ کے پی میں احتجاج عوام خود کر رہے ہیں، ہم نے کال نہیں دی ہے۔








