پی ٹی آئی احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست، پشاور ہائیکورٹ برہم، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا طلب

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور سڑکیں بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، فواد چودھری

عدالت کی برہمی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرخ جمشید نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سڑکیں بند کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلباء کے ہنگاموں کو روکنے کیلئے پولیس نے گورنمنٹ کالج لاہور کے اندر داخل ہونا چاہا تو دبلے پتلے نحیف ڈاکٹر نذیر احمد نے مردِ آہن ہونے کا ثبوت دیا۔

درخواست گزار کی اپیل

درخواست گزار نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ سڑکیں بند کرنے والے کتنے افراد کے خلاف کارروائی ہوئی؟ عدالت نے پوچھا کہ اب تک کتنے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی؟

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا دریائے راوی کا دورہ

ایڈووکیٹ جنرل کا موقف

ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے بتایا کہ وقت دیا جائے، ڈیٹا مرتب کرنے میں وقت لگے گا۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ پرانے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی: وزیر خزانہ

عدالت کی تنقید

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آپ نے تو سماعت سے قبل ہی ہمیں ذمہ دار قرار دے دیا، جس پر جسٹس اعجاز انور نے جواب دیا کہ آپ نے خود بتایا بانی کے علاج کے معاملے پر سڑکیں بند ہیں۔ عدالت نے کہا کہ چوتھے روز بھی آپ نے سب کچھ بند کیا ہے، اب تک کیا کارروائی ہوئی؟

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری

صوبے کی عوام کی مشکلات

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی نہیں کررہا، جس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے آپ کو سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں کہا، آپ کو شوق ہے تو جا کر ان کے ساتھ بیٹھ جائیں۔ صوبے کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، لوگ مر رہے ہیں۔

آگے کا لائحہ عمل

عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پیش ہوں، اور سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...