بابر اور شاہین نے بہت میچ جتوائے، ایک میچ اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے: عثمان طارق

کولمبو میں عثمان طارق کی پریس کانفرنس

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر عثمان طارق نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے بہت میچز بھی جتوائے ہیں اور ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدر سے ملاقات، بٹ کوئن مائننگ اور توانائی کے وسائل پر گفتگو

غلطیوں پر کام کرنے کی اہمیت

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ مشکل تب ہوتی ہے جب غلطیوں پر کام نہ کریں، ہم نے غلطیوں پر کام کیا ہے اور دوبارہ غلطیاں نہیں کریں گے تو مشکل نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن ایئرلائن Fits Air نے پاکستان میں اپنی فضائی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا

دباؤ کا سامنا کرنا

انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد میٹنگ میں وہی بات ہوتی ہے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں اور میں نے محسوس نہیں کیا کہ ٹیم دباؤ میں ہے۔ پریشر ہونا نارمل چیز ہے اور اب پریشر تو ہے نہیں، پریشر پر قابو پانا ہی کام ہوتا ہے اور اس پر کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن والوں نے دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بنا لیا, لیکن کیوں؟ حیران کن انکشاف

بھارت کے خلاف میچ اور قومی احساسات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے بارے میں عثمان طارق نے کہا کہ انہوں نے بہت میچز بھی جتوائے ہیں۔ ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے۔ ویسے بھی ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ آئندہ آپ دیکھیں گے کہ ہم اچھا کھیلیں گے۔ پاک بھارت میچ کو پوری قوم دیکھ رہی ہوتی ہے، اپنی بھرپور کوشش کی اور آئندہ اس سے بھی بہتر کرنے کی کوشش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پور: اراضی تنازع پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

انفرادی کردار اور ذمہ داری

ان کا کہنا تھا کہ اگر میری وجہ سے کوئی ٹیم دباؤ میں آتی ہے تو اس سے اعتماد ملتا ہے۔ کوئی خاص تیاری کرتا ہے تو اس وجہ سے میں مزید اچھا کرنے کے لیے متحرک ہوتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے رکھے ہیں، کیرولائن لیویٹ

فائنل کا مقصد

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ فائنل کھیلنا اور جیتنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ ہمارا مقصد جیت ہے، ہم یہ نہیں دیکھ رہے ہیں کہ حریف ٹیم کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کا کمائی کا اہم راستہ بند ہو گیا

پلئینگ الیون کے فیصلے

ان کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون پر میرا اختیار نہیں ہوتا، کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کوئی فیصلہ کرتے ہیں، انہیں بیک کرنا چاہیے۔

ایم ایس دھونی کا اثر

ایک سوال کے جواب میں عثمان طارق نے کہا کہ کرکٹ میں دوبارہ واپس آنے کی وجہ ایم ایس دھونی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...