صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی
بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صنعتی یونٹس کے لئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ صنعتی صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری، 1113 محفوظ شیلٹرز، 22 مقامات پر کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹرز قائم
کمی کا اثر
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی سے صنعتوں پر 101 ارب روپے کراس سبسڈی کا بوجھ صفر ہوگیا۔ بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 29 روپے 54 پیسے مقرر کردیا گیا۔ کمی کے بعد صنعتوں کا ٹیرف اب ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ ہوگیا۔
پاور ڈویژن کا اقدام
خیال رہے کہ انڈسٹری کے تحفظات پر پاور ڈویژن نے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔ گیارہ فروری کو نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کیا تھا جس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔








