جنیوا: ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور شروع
ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات
جنیوا (ویب ڈیسک) جنیوا میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا۔
امریکی پابندیاں اور مؤثر مذاکرات
نجی خبررساں ادارے جنگ کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں ہٹانا اور غیر حقیقی مطالبات سے گریز کرنا مؤثر مذاکرات کو برقرار رکھنے کی کلید ہے۔
ایران کا مؤقف
سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کا مؤقف مثبت اور سنجیدہ ہے۔
خلوصِ نیت اور تعمیری تجاویز
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران جنیوا میں خلوصِ نیت اور تعمیری تجاویز کے ساتھ موجود ہے۔








