ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیل کے جائیں گے: شاداب خان
شاداب خان کا عزم
کولمبو (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 7ہزار900روپے اضافہ
میڈیا میں شاداب خان کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاداب خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سیمی فائنل تک یہیں ہیں؟ جواب میں شاداب نے کہا سیمی فائنل نہیں بلکہ ہم فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نشے کی لت میں مبتلا ہونے کے الزام پر ایلون مسک رد عمل بھی آگیا
پاکستان کی حالیہ شکست
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائی ہیں، اس دوران اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
آخری گروپ میچ کی اہمیت
پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سے میچ جیتنا ضروری ہے.
بارش اور سپر ایٹ کی امید
پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذر ہوجائے تب بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔








