سندھ اسمبلی میں سحر و افطار کے دوران گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی قرارداد منظور
سندھ اسمبلی کی اہم قرارداد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی نے ماہِ رمضان کے دوران سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
قرارداد کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق قرارداد حکومتی رکن سمعتا افضال سید نے ایوان میں پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: فروری 2026 میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 696 ملین ڈالرز پاکستان بھیج کر ریکارڈ بنا دیا
رکن اسمبلی کا اعتراض
قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ گیس کے مسئلے پر ایوان میں سات بار قراردادیں منظور ہو چکی ہیں، لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات کیوں نہیں کر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ورکرز میں لاوا پک رہا، بانی کو باہر نکالنا اولین ترجیح ہے: شوکت یوسفزئی
صوبائی وزیر کی وضاحت
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا کہ اس معاملے پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے اور آج کی قرارداد خاص طور پر ماہِ رمضان کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس مسئلے پر خط لکھا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں کچھ حد تک سہولت فراہم کی جاتی ہے، تاہم دیہی علاقوں میں بجلی اور گیس کی صورتحال زیادہ خراب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پورے ملک میں وائرل مجسمہ بنوانے والا “چوہدری مجید” دراصل کون ہے ؟ انٹرنیٹ صارفین تفصیلات سامنے لے آئے
قرارداد کی منظوریت
بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یونیورسل انشورنس کی قرارداد
سندھ اسمبلی نے حادثات کی صورت میں یونیورسل انشورنس کی رقم ایک لاکھ روپے سے پانچ لاکھ روپے کرنے کی قرارداد بھی منظور کر لی ہے۔ قرارداد محمد مظاہر کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔








