رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی، ذخیرہ اندوزی کے خاتمے اور خصوصی رمضان پیکج کے اعلان کی اشد ضرورت ہے، سراج الحق
سراج الحق کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کی آمد آمد ہے۔ اس مقدس مہینے میں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: چکن کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا حیران کن اضافہ
مہنگائی کا اثر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی سے شدید متاثر ہے، لہٰذا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی، ذخیرہ اندوزی کے خاتمے اور خصوصی رمضان پیکج کے اعلان کی اشد ضرورت ہے۔
ٹویٹر پر بیان
رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کی آمد آمد ہے۔ اس مقدس مہینے میں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی سے شدید متاثر ہے، لہٰذا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی، ذخیرہ…
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 17, 2026








