زکوۃ کٹوتی۔۔۔ یکم رمضان المبارک کو ملک بھر میں بینک بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک کا رمضان کی تعطیلات کا اعلان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان کو ملک بھر میں سرکاری و نجی بینکس کی تعطیل کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی مقیم افغان لوگوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا: عظمیٰ بخاری

زکوٰۃ کی کٹوتی کی وجہ سے تعطیل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک بمطابق 1447 ہجری کو زکوٰۃ کٹوتی کی وجہ سے ملک بھر کے بینکس میں عوامی لین دین بند اور تعطیل ہوگی۔ بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین بینک تعطیل کے موقع پر حسبِ معمول دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ عوامی لین دین کا کام کرنے والوں کی چھٹی ہوگی۔

چاند دیکھنے کی تقریب

واضح رہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کل بروز بدھ پشاور میں ہوگا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ زونل کمیٹیاں چاند کی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بمعہ ثبوت ارسال کریں گی اور پھر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مشاورت کے بعد چاند سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...