جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا
رمضان المبارک کا چاند
کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک ملائیشیا، سنگاپور اور برونائی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی پنشن اسکینڈل، 8 ملزمان نے 900 ملین روپے سے زائد کی پلی بارگین کرلی
رمضان کی تاریخیں
ان ممالک میں یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہوگا جبکہ ترکیہ، آسٹریلیا، عمان میں بھی رمضان 19 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
انڈونیشیا میں چاند کی صورتحال
’’جنگ‘‘ کے مطابق انڈونیشیا میں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے۔ سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا کہ انڈونیشیا میں جمعرات 19 فروری کو یکم رمضان المبارک ہوگا۔








