لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی، حالت تشویشناک
طالبہ کی خودکشی کی کوشش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا، طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی، حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
طالبہ کی شناخت
متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ طالبہ کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے۔
تحقیقات کا آغاز
طالبہ کے خودکشی کرنے کی کوشش کی وجوہات کا تعین کیاجارہاہے۔








