عمران خان نے کہہ کر بھیجا ہے کہ بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، علیمہ خان
علیمہ خان کی جانب سے عمران خان کی صحت پر پریس کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہہ کر بھیجا ہے کہ بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے پولیس نے مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی
پریس کانفرنس کی تفصیلات
اسلام آباد میں اپنی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے میری آنکھ ٹھیک نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7 افراد جاں بحق
علاج کی اجازت کی درخواست
اگر حکومت کا خیال ہے کہ عمران خان کا علاج ٹھیک ہوا ہے تو ان کو خوف کس بات کا ہے، یہ ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دیتے۔ اگر عمران خان سے خوفزدہ نہیں تو انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال لے جایا جائے، جہاں نگرانی ڈاکٹر عاصم یوسف کریں گے۔ سارے پاکستانی عمران خان کے لیے آواز اٹھائیں۔
علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل
علی امین گنڈاپور کی علیمہ خان سے گفتگو سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کوئی کیا کہتا ہے۔








