احسن اقبال کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات، دورۂ پاکستان کی دعوت دی
وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ڈھاکہ میں نومنتخب بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات کی اور انہیں دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل (پی بی پی سی) ابوظہبی کے زیر اہتمام یو اے ای اکنامک آؤٹ لک پر ایک خصوصی مکالمہ
تقریب حلف برداری میں شرکت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق احسن اقبال نے طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، جس کے بعد ان کی بنگلہ دیشی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ٹرمپ سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے،میرا ووٹ ہوتا توکملا ہیرس کوووٹ دیتی،عظمیٰ بخاری
دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
احسن اقبال نے وزیراعظم طارق رحمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے، بحری روابط اور سپلائی چین انضمام کے فروغ پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائجیریا کی مسجد میں دھماکا، 7 نمازی جاں بحق
تعلیمی اور تحقیقی روابط
ملاقات میں بنگلہ دیش پاکستان نالج کاریڈور کے آغاز پر اتفاق ہوا، اور تعلیمی وتحقیقی روابط بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
طارق رحمان کی یادیں
وزیراعظم طارق رحمان نے پاکستان کے اپنے سابقہ دورے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی والدہ مرحومہ خالدہ ضیاء کے ہمراہ ملاقاتوں کو نہایت خوشگوار اور یادگار قرار دیا اور وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








