امریکی فوج کی سمندر میں 3 کارروائیوں میں 11 افراد ہلاک

امریکی فوج کی کارروائیاں

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل اور کیریبین میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران 11 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی سدرن کمانڈ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ اس کی افواج نے مشرقی بحرالکاہل اور کیریبین سمندر میں مشتبہ کشتیوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: راستوں کی بندش، غذائی اجناس کی دستیابی میں50فیصدقلت

کارروائیوں کی تفصیلات

بیان کے مطابق پہلی کارروائی میں چار افراد مارے گئے، دوسری کارروائی میں مزید چار جبکہ تیسری کارروائی میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں سے قبل حاصل ہونے والی انٹیلی جنس معلومات سے تصدیق ہوئی تھی کہ متعلقہ کشتیاں منشیات سمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھیں اور منشیات کی سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھیں۔

منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مہم

امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق یہ آپریشن منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں غیر قانونی منشیات کی ترسیل کو روکنا ہے۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور ان کی شہریت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...