ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل - سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ کے آج کل کچھ آزمائشی سے دن چل رہے ہیں، جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے۔ آپ صدقہ جاری رکھیں اور استخارے کی مدد لازمی لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت شمالی نصف کُرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن، طویل ترین رات ہوگی
برج ثور - سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
آپ کو انشاءاللہ اپنا حق ضرور ملے گا۔ پریشان نہ ہوں، اس وقت صورتحال اب بہتری کی طرف جانا شروع ہو گئی ہے اور جلد ہی آپ کی پریشانیاں ختم ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ایک پٹرول پمپ پر پرانی قیمتوں پر ہی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری
برج جوزہ - سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
ایک بار پھر سوچ لیں کہ آپ نے جو قدم اٹھانا ہے وہ کس سمت اٹھانا ہے۔ آپ کی ذرا سی غلطی کسی بڑے خطرے کی طرف لے جائے گی، اس بات کو ذہن میں رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں
برج سرطان - سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
جو لوگ کسی بھی اچھے موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے، اُن کے لئے آگے بہار ہی بہار ہے۔ اور جو وقت کی قدر نہیں کریں گے، اُن کو بعد میں بڑا ہی پچھتاوا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج اسد - سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
روزگار کے حالات بحکم اللہ روز بروز بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ آپ پریشان نہ ہوں، اب آپ کو اچھے دِنوں کا سامنا کرنا پڑے گا، قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی بہتری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سول نافرمانی کی دشمنانہ خواہش پوری کر لیں: عطا تارڑ
برج سنبلہ - سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ کسی بھی مسئلے میں کیوں نہ ہوں، اس سے نکل آئیں گے، اور جو راستہ مشکل لگ رہا تھا وہ آپ کے لئے بے حد آسان ہو جائے گا۔ اب فکر کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی اسلام آباد پر مقدمے کیلئے پشاور کے تھانے میں درخواست جمع
برج میزان - سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آپ کافی دِنوں سے الٹے سیدھے کاموں میں لگے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے روحانی طور پر پاور کم ہو گئی تھی، اور آپ کے کاموں میں رکاوٹ آنی شروع ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک ہسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی ، 10 مریض ہلاک ، 5 زخمی
برج عقرب - سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
جو لوگ بیماری یا بندش میں ہیں، انشاءاللہ اب تیزی سے بہتری میں آنا شروع ہو جائیں گے، اور جس بھی قسم کی رکاوٹیں ہیں، اب اُن کا بھی جلد خاتمہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان
برج قوس - سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
آپ جن بھی معاملات میں اُلجھے ہوئے ہیں، انشاءاللہ ان سے نجات ملے گی، اور تنگ کرنے والے لوگ اب زندگی سے نکلنا شروع ہو جائیں گے، انشاءاللہ جلد ہی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ
برج جدی - سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
آپ کو جس مسئلے میں پریشانی کا سامنا ہے، وہ ابھی چند دن اور چلے گا، اور جو صورتحال قابو میں نہیں آ رہی تھی، اُس کو اللہ کے سپرد کر دیں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجوں کی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی
برج دلو - سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ اب کم ہو گا، اور کسی طرف سے کوئی غیبی مدد ملنے کا بھی بڑا امکان موجود ہے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بڑا ہی اہم قدم ثابت ہو گا۔
برج حوت - سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
جو لوگ کافی دِنوں سے مالی حوالوں سے مشکلات کا شکار ہیں، وہ اب تیزی سے ان سے نکلنا شروع ہو جائیں گے، اور آپ کے اوپر سے قرض وغیرہ کا بھی اب خاتمہ ہو جائے گا۔








