بانی پی ٹی آئی کو بہترین میسر علاج فراہم کیا گیا، یہ افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: رانا ثناء اللہ
رانا ثنا اللہ کا بیان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بہترین میسر علاج فراہم کیا گیا، پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارش، 10 افراد جاں بحق، 60 زخمی
پی ٹی آئی کی صورتحال
مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین میسر علاج فراہم کیا گیا، یہ ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی، آج کی ملاقات کے بعد جو یہ پیغام باہر لے کر آئے ہیں کیا جیل کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں خوفناک آگ، 36 افراد ہلاک، 279 لاپتہ
عوامی ردعمل
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا کے عوام میں راستوں کی بندش پر غم و غصہ ہے، ایک صوبائی حکومت کو آئین میں کہاں اجازت ہے کہ راستے بند کرے۔ کسی بھی صوبے کے آئی جی اور چیف سیکرٹری ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کے پابند ہیں۔
سیاسی حکمت عملی
پی ٹی آئی جو کر رہی ہے وہ سیاست ہے، اس کا بانی پی ٹی آئی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کا فوکس اس بات پر ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار ہو۔








