ماہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
اسلام آباد میں موسمی صورتحال کا جائزہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ماہ رمضان کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ پیش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں زہرہ قدیر کا قتل: ‘بیٹی کے سسرال میں دھلے ہوئے فرش کو دیکھ کر میری چھٹی حس نے بتایا کچھ برا ہو چکا ہے’
خوشگوار موسم کا امکان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رمضان المبارک 2026 میں ملک بھر میں مجموعی طور پر خوشگوار موسم متوقع ہے، دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ، راتیں نسبتاً ٹھنڈی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ادھار چکن اور سبزی لینے پر ملزمان نے بہانے سے خاتون کو نجی ہوٹل میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
پہلا عشرہ
رمضان کے پہلے عشرے کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شمالی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں راتیں ٹھنڈی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا نے سب سے زیادہ لاشیں اٹھائیں، وہیں دہشتگردوں کیخلاف اقدامات پر سیاست ہو رہی ہے، طارق فضل چوہدری
دوسرا عشرہ
دوسرے عشرے کے دوران موسم قدرے گرم ہونے کا امکان ہے، شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے، بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں
تیسرا عشرہ
تیسرے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، شمالی پاکستان اور وسطی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کی توقع ہے، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان کے آخر تک گرمی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
عوامی آگاہی
این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سنیٹر متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے پیشگی آگاہی عوام اور متعلقہ اداروں تک بر وقت پہنچا رہا ہے۔








