کراچی ائیر پورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون سے 6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد
کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون سے بڑی تعداد میں چاندی کے بسکٹس برآمد کر لیے گئے۔
تفصیلات
پاکستان کسٹمز کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی جس میں دبئی سے آئی خاتون سے 6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد کیے گئے۔
مالیت
بتایا جارہا ہے کہ ان بسکٹس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔
قانونی کاروائی
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔








