کمرہ عدالت میں گنجائش کم اور آکسیجن کی کمی محسوس ہو رہی ہے، مقدمات کمرہ عدالت نمبر دو میں سنے جائیں گے؛ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کا سلمان صفدر سے مکالمہ
سماعت کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگا۔ سماعت سے قبل جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے سلمان صفدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں گنجائش کم ہے اور آکسیجن کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ اس لیے مقدمات کمرہ عدالت نمبر دو میں سنے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنی ٹریپ کے ذریعے نوجوانوں کا اغوا اور کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار مشہور ٹک ٹاکر عروسہ سولنگی گرفتار
عدالتی بینچ کی تشکیل
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سائیفر، توشہ خانہ اور ہتک عزت کیسز کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی، معاملات کے حل کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دی جائے، اقوام متحدہ
سیاسی رہنماؤں کی موجودگی
محمود خان اچکزئی، علی محمد خان اور دیگر رہنما سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ سلمان اکرم راجہ، محمد سہیل آفریدی، گوہر علی، علی ظفر بھی عدالت میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹس کی بندش میں مزید 6 گھنٹے کی توسیع، پی اے اے کا نوٹم جاری
خاندانی حمایت
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی عدالت پہنچ گئیں۔ سپریم کورٹ بانی تحریک انصاف کے تین مقدمات کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر نکسن کے سیکرٹری چک کالسن کو چند سال قید میں گزارنا پڑے، جو لوگ واٹر گیٹ سکینڈل میں ملوث تھے انہیں قانون کے مطابق سزائیں ہوئیں
دیگر اہم سماعتیں
عدالتی بینچ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل پر بھی سماعت کرے گا، جبکہ بانی تک ذاتی معالجین کی رسائی کی استدعا بھی کی جائے گی۔ لطیف کھوسہ اور نور الحق قادری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ملاقاتیں اور تبادلہ خیال
سماعت سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، محمد سہیل آفریدی کی عمران خان کی بہنوں سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں عمران خان کی صحت، عدالتی معاملات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔








