تمام اضلاع میں سڑکیں کھول دی گئی ہیں، کے پی حکومت کی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں پیش

پشاور ہائیکورٹ کا حکم

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر بند سڑکیں کھولنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکارہ نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

عدالت میں سماعت

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں چاند رات کو بینک ڈکیتی، ڈاکو 400 تولہ سونا اور 13 لاکھ ستر ہزار روپے نقدی لے اڑے

سڑکیں کھولنے کی رپورٹ

صوبائی حکومت نے سڑکیں کھولنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر آئی جی نے سڑکیں کھولنے کیلئے احکامات جاری کیے، پولیس کو حکم دیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے دورے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں

ایڈووکیٹ جنرل کا مؤقف

ایڈووکیٹ جنرل نے پشاور ہائیکورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ اب تمام اضلاع میں سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے آئی سی سی کو جرمانہ دینے سے صاف انکار کردیا

درخواست گزار کا اعتراض

دوسری جانب وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سڑک کی بندش سے ایک خاتون کی جان گئی، اس کا مقدمہ درج کرایا جائے، جس پر عدالت نے کہا ہمارے سامنے ایسی کوئی شکایت نہیں آئی، آ جائے تو احکامات دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور ایمان کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی

عدالت کے ریمارکس

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ پشاور میں ٹریفک نظام بہت خراب ہے، کبھی وکلا، کبھی تاجر تو کبھی کوئی اور خیبر روڈ بند کرتے ہیں، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ٹریفک ماسٹر پلان بن رہا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست مسترد

قانون کی عملداری

فاضل جج کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں دیں تب لوگ قانون پر عمل درآمد کریں گے۔

درخواست کا فیصلہ

پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ جمع ہونے پر سڑکوں کی بندش سے متعلق درخواست نمٹا دی.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...