بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ برقرار
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی اپیل سپریم کورٹ نے خارج کر دی اور شوہر وارث مسیح کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا 2 روزہ دورۂ سعودی عرب، ولی عہد کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
عدالتی بینچ کا موقف
جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین معاشرے کی برابر کی رکن ہیں جو تحفظ، احترام اور وقار کی حق دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتیں نیم جمہوری ہیں، مخالف کا سرقلم کرنے والا خود بھی سزا بھگتتا ہے، خواجہ سعد رفیق
خواتین کے تحفظ کی اہمیت
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ خواتین پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی ایک بڑی وجہ منشیات کی لت ہے۔ کسی کو ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کے مقدس رشتے کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ریاست کو جامع قانون سازی اور نفاذ کے طریقۂ کار کے ذریعے خواتین پر ہونے والے ظلم کو روکنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: زیارت میں سیاحتی مقام سے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کا اغوا
قانونی ذمے داریاں
عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ خواتین کا تحفظ آئین کے آرٹیکل 9 (حقِ زندگی و آزادی) اور آرٹیکل 25 (برابری) کے تحت ریاست کی آئینی ذمے داری ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم منشیات کا عادی تھا اور اپنی بیوی کے ساتھ اکثر جھگڑا کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا
واقعے کی تفصیلات
ملزم نے 6 جولائی 2015ء کی آدھی رات کو اپنی بیوی اور 2 کمسن بچوں کو ڈنڈوں کے وار کر کے شدید زخمی کیا۔ ملزم کی اپنی بیٹی نے بطور چشم دید اور زخمی گواہ اپنے باپ کے خلاف گواہی دی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ بورڈ کی تشکیل پر اسرائیل کا مؤقف آ گیا
پولیس کی کارروائی
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی موت کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹنے اور دماغی چوٹوں کی وجہ سے ہوئی۔ جب بیوی گھر کے اندر ماری جائے تو حالات کی وضاحت کرنے کی بنیادی ذمے داری شوہر پر عائد ہوتی ہے۔ ملزم نے ٹرائل کے دوران خاموشی اختیار کی اور اپنی بیوی کی غیر فطری موت کی کوئی معقول وجہ پیش نہ کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مارکیٹوں، عمارتوں، سکولوں اور ہائر رائز بلڈنگز کے حوالے سے اہم فیصلے،وزیر اعلیٰ نے 2 ہفتے کی مہلت دیدی
سزا کا تعین
سپریم کورٹ کے مطابق ملزم کا وقوعے کے بعد مفرور ہونا، تدفین میں شریک نہ ہونا، اور پولیس کو اطلاع نہ دینا اس کے خلاف سنگین شواہد ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم وارث مسیح کو اپنی بیوی کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔
سزائے موت سے عمر قید کی تبدیلی
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔








