افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے پھنسے کارگو کو کراچی اورگوادر سے دوبارہ برآمد کی اجازت مل گئی

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے پھنسے کارگوز کو کراچی اور گوادر سے دوبارہ برآمد کی اجازت مل گئی۔ دنیا ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کے حکم نامہ کے مطابق چمن اور کوئٹہ پر پھنسا ہوا کئی ممالک کا تجارتی سامان اب کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر منتقل ہو گا۔ ٹرانزٹ ٹریڈ کی ریورس موومنٹ تمام قواعد و ضوابط کے ساتھ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3-6 سے شکست دیدی

سامان کی منتقلی کے لئے نئی ہدایات

بارڈرز سے سامان کی منتقلی کیلئے بانڈز کیئرز کو ایف بی آر میں درخواست جمع کرانا ہو گی۔ سامان منتقلی کے وقت ہر 15 گاڑیوں کے قافلے پر کسٹم کا ایک سپاہی موجود ہوگا۔ سرحدوں سے سامان کی منتقلی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے ذریعے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظور

ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی ضرورت

حکم نامہ میں واضح کیا گیا کہ ٹریکنگ کمپنیاں مانیٹرنگ ڈیوائسز کے فعال ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔ ٹرانزٹ ٹریڈ سامان کی ہر بانڈز وہیکل کیلئے مینوئل ٹرانسپورٹ نوٹ جاری ہو گا، ایف بی آر مینوئل ٹرانسپورٹ نوٹ میں گاڑی اور ڈرائیور کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی۔

کنٹینرز کی جانچ پڑتال

علاوہ ازیں ایف بی آر نے کہا کہ سامان کی منتقلی والے کنٹینرز کو کسٹم کی مکمل جانچ پڑتال پر کلیئر کیا جائے گا۔ ری سکینگ اور دوبارہ وزن کیلئے تمام کنٹینرز کو این ایل سی ٹرمینل پر دوبارہ چیک کیا جائے گا، جبکہ ٹرانزٹ ٹریڈ کی تمام ذمہ داری بانڈز کیئرز ٹرانسپورٹرز پر عائد ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...