ماہ رمضان کی آمد، وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف کی رمضان المبارک کی مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کے بابرکت اور روح پرور آغاز پر دل کی گہرائیوں سے اظہار تہنیت اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: قتل عام کے مجرموں سے اولمپک چیمپئن تک: روس کس طرح خطرناک مجرموں کو رہا کر کے فوجیوں کی کمی کو پورا کر رہا ہے؟
عظیم ماہ مقدس کی اہمیت
وزیر اعظم نے کہا کہ بے شک یہ عظیم ماہ مقدس اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے جو مسلمانوں کو خشوع وخضوع کے ساتھ عبادت اور تقویٰ و پرہیزگاری، اور روحانی پاکیزگی جیسی مذہبی اقدار کو ترو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں کشیدگی، بحرین نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں ریموٹ ورک پالیسی نافذ کردی
عبادت کی حقیقی روح
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک انفرادی اور اجتماعی سطح پر یہ شعور دیتا ہے کہ عبادت کی حقیقی روح کردار کی اصلاح، باہمی ایثار و احساس، معاشرتی ذمہ داریوں اور حقوق العباد کا احترام ہے۔ روزہ محض مذہبی فریضہ کی ادائیگی نہیں بلکہ روز مرہ زندگی میں صبر، نظم و ضبط اور احساس ذمہ داری کی عملی تربیت ہے۔ بحیثیت قوم بھی رمضان المبارک ہمیں باہمی کاوشوں سے اجتماعی خیر سگالی اور بالخصوص کمزور طبقہ کی فلاح و بہبود کا پیغام دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کریم آباد انڈر پاس 2 برس سے زیر تعمیر، بارش کے بعد اب کیا حالت ہے؟ دیکھ کر رونا آجائے
حکومت کا رمضان پیکج
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے اپنے کمزور طبقات کی ہر ممکن معاونت کے لئے رمضان پیکج کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت مستحق افراد کو باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مالی امداد منتقل ہوگی تاکہ تمام گھرانے رمضان میں سحر و افطار کے دستر خوان کی رونقیں قائم رکھ سکیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں قرآن پاک کی تعلیمات، اسوہ حسنہ اور اس مقدس مہینے کی حقیقی عملی تربیت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔
دعا اور نیک خواہشات
آخر میں انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس کے آغاز پر ہم دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری انفرادی اور اجتماعی عبادات اور نیک اعمال کو شرف قبولیت بخشے اور پاکستان کو امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا دے۔








