اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکوں کے لئے اوقات کار جاری کردیے
کراچی میں بینک اوقات کار کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکوں کے لئے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسٹیٹ بینک نے رمضان کے دوران ملک بھر کے بینکوں کے لیے اوقات کار کا اعلان کیا ہے، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
بینکوں کے اوقات کار
مرکزی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق پبلک ڈیلنگ کے لیے پیر سے جمعرات تک تمام بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعے کے روز بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
بغیر کسی وقفے کے کام
سٹیٹ بینک کے مطابق رمضان کے دوران ان اوقات کار میں کسی قسم کا وقفہ (بریک) نہیں ہوگا اور تمام بینک بغیر کسی تعطل کے کام جاری رکھیں گے۔








