تحریکِ انصاف کو احتجاج اور مظاہروں کا رویہ ترک کر کے اب سیاسی سمجھداری اور سنجیدگی دکھانا ہوگی، ناز بلوچ
احتجاج کا اختتام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن اسمبلی ناز بلوچ کا کہنا ہے تحریکِ انصاف کا احتجاج بالآخر ختم ہوا۔ کبھی پارلیمنٹ لاجز کا گھیراؤ اور کبھی پورا صوبہ بند، اپنی ہی حکومت میں عوام کو پریشان کر کے کیا حاصل ہوا؟
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کر لیا
عوام کی مشکلات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا مزدور کی دیہاڑی گئی، طالبعلم کا وقت ضائع، مریض کی سانس داؤ پر۔ یہ وہی ضد، وہی انتشار، وہی نفرت کی سیاست ہے جس سے عوام بھی تنگ آ چکی ہے۔
سیاسی سمجھداری کی ضرورت
احتجاج اور مظاہروں کے اس رویّے کو ترک کریں، اب سیاسی سمجھداری اور سنجیدگی دکھانے کا وقت ہے۔
تحریکِ انصاف کا احتجاج بالآخر ختم۔۔
کبھی پارلیمنٹ لاجز کا گھیراؤ، کبھی پورا صوبہ بند
اپنی ہی حکومت میں عوام کو پریشان کر کے کیا حاصل ہوا؟
مزدور کی دیہاڑی گئی، طالبعلم کا وقت ضائع، مریض کی سانس داؤ پر۔
یہ وہی ضد، وہی انتشار، وہی نفرت کی سیاست ہے جس سے عوام بھی تنگ آ چکی ہے۔
احتجاج…— Naz Baloch (@NazBaloch_) February 18, 2026








