بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے، جیل میں ان کی لیونگ کنڈیشن اے ون ہے، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے، وہاں ان کا دل نہیں لگ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت چین روانہ
جیل میں لیونگ کنڈیشن
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں لیونگ کنڈیشن اے ون ہے، اور ان کا علاج بھی بہترین ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہلگام واقعے کو بہانہ بنایا، سکیم کے تحت پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے: مشاہد حسین سید
پہیہ جام کی کال
انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی گئی تھی، اس کے لیے ان کی کیا تیاری تھی؟ بانی پی ٹی آئی 8 فروری کو بھی اس یقین میں تھے کہ پورا ملک جام ہوجائے گا۔ یہ عید کے بعد تحریک کی بات کرتے ہیں، لیکن اس سے کچھ بھی نہیں ہونے والا۔
یہ بھی پڑھیں: وکٹ مشکل تھی ، بنگلہ دیش سے شکست کے بعد کپتان سلمان آغا کا بیان
دھرنے اور احتجاج
رانا ثناء نے کہا کہ جس طرح کے انہوں نے دھرنے دیے، اس سے بہتر تھا کہ نہ دیتے۔ ایسے احتجاج اور دھرنوں سے شاید پی ٹی آئی کے ساتھ سازش ہو رہی ہے، یا یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کپتان شان مسعود لندن ایئر پورٹ پر پھنس گئے، انتظامیہ کے سلوک پر مایوسی کا اظہار
سنجیدہ کوششیں
انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ ڈی چوک کے بجائے سنگجانی چلے جائیں، آپ سے بات ہوگی؛ یہ سنجیدہ کوشش تھی۔ لیکن تحریک انصاف یا شاید بانی پی ٹی آئی نے انکار کیا، انہیں ایک طرف سے فیڈ کیا جا رہا تھا کہ بس انقلاب آنے کو تیار ہے۔
بشریٰ بی بی کا کردار
رانا ثناء نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تب بھی بشریٰ بی بی فیصلے کرتی تھیں، اور اس کے ثبوت موجود ہیں۔ اب بھی بشریٰ بی بی نے جو کہا، وہی ہوا۔








