لاہور؛ ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، بھاری جرمانہ عائد

 

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا جس پر 50 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections

مال روڈ پر خلاف ورزیوں کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنی ہوگی۔ مال روڈ پر ایک گاڑی کو 108 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دھر لیا گیا۔ اس گاڑی کے ڈرائیور نے 80 مرتبہ ٹریفک سگنل، 19 مرتبہ لین لائن، اور 9 مرتبہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

ای چالان کی خلاف ورزی کے نتائج

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن اور دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ، ای چالان سے بچنے کے لیے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...