پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے دس ارب روپے مالیت کا نیا طیارہ خرید لیا گیا، جیو نیوز کا دعویٰ

نیا طیارہ خریدنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیا طیارہ خرید لیا گیا۔ گلف اسٹریم جی 500 طیارے کی قیمت تقریباً 10 ارب روپے بتائی جارہی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق طیارے کا نمبر این 144 ایس ہے اور یہ اب تک پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہوا، بلکہ یہ امریکی رجسٹریشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو 6طیارے گنوانا پڑے: سپیکر پنجاب اسمبلی

سوشل میڈیا پر تنقید

طیارے کی خریداری پر پنجاب حکومت کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ عوام کے پیسے عوام کی بھلائی کے لیے استعمال کیے جائیں، اور قومی خزانے سے لگژری طیارہ خریدنا مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور والدہ سونیا گاندھی پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد، عدالت میں چارج شیٹ پیش

وزیر اطلاعات کا مؤقف

دوسری جانب، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ائیر پنجاب کے لیے ایک فلیٹ بنانا ہے جس میں مختلف اقسام کے جہاز ہوں گے۔ اس سلسلے میں مختلف جہاز خریدے جا رہے ہیں بعض کو لیز پر لیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جیسے ہی معاملات حتمی شکل اختیار کریں گے، تو اس بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

سیاسی تنقید کا جواب

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ مفتاح اسماعیل کو ادھوری بات کرنے کا عادت ہے، اور اگر بہت سی ٹیکس چوریوں پر بات ہوئی تو انہیں سیاسی انتقام قرار دیا جائے گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...