بیگم ڈاکٹر بشارت الہٰی کا انتقال
انتقال کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محمد اعجاز الحق اور ڈاکٹر انوار الحق کی ممانی اور ڈاکٹر انوار الحق کی ساس بیگم ڈاکٹر بشارت الہٰی کا انتقال ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آمان کے سلطان کو فون، عید کی مبارکباد اور دورہ پاکستان کی دعوت دی
نماز جنازہ کی تفصیلات
ان کی نماز جنازہ آج 19 فروری بروز جمعرات یکم رمضان المبارک بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ بمقام حبیب مسجد، طفیل روڈ لاہور چھاؤنی میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین بمقام قبرستان ڈی ایچ اے فیز 7 لاہور میں ہو گی۔
قل کی دعا
خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قل کی دعا 20 فروری 2 رمضان المبارک بروز جمعہ بعد از نماز عصر تا مغرب حبیب مسجد طفیل روڈ لاہور چھاؤنی میں ہو گی۔








