قومی کپتان اور ہیڈ کوچ کے درمیان تکرار، سلمان علی آغا نے غصے میں بوتل زمین پر پھینک دی
کولمبو میں واقعہ
کولمبو (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں کپتان سلمان علی آغا غصے میں آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جب وقت آئے گا پاکستان کی پالیسی پوری دنیا دیکھے گی کہ کتنی واضح ہے: عطا تارڑ
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کپتان اور ہیڈکوچ کے درمیان تکرار ہوئی۔ ویڈیو میں کپتان سلمان علی آغا کو زمین پر بوتل پھینکتے دیکھا گیا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے
کامران اکمل کی رائے
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ سلمان علی آغا اپنی وکٹ پر آؤٹ ہونے کے بعد افسردہ تھے اور کوچ ان سے بات کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نوجوان نے حاملہ گرل فرینڈ کو شادی کیلئے دباو ڈالنے پر قتل کر دیا
باسط علی کا وضاحتی بیان
فاسٹ باؤلر باسط علی نے بھی وضاحت کی کہ یہ تبادلۂ خیال کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہو رہا تھا اور سلمان علی آغا کوچ کی بات غور سے سن رہے تھے۔
پاکستان کی فتح
واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔








