وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے
وزیر اعظم کی امریکہ آمد
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ تیل اور گیس خریدیں ورنہ… ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی
اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنما
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، شہباز شریف 20 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا کوئی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے، مودی آپ جنگیں بھی ہارے اب سازش بھی ہارو گے: بلاول بھٹو زرداری
غزہ بورڈ آف پیس کا اجلاس
خیال رہے کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس آج امریکا میں منعقد ہوگا۔ اجلاس سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعرات کو بورڈ آف پیس اجلاس کی میزبانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل، بلاول یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے
امداد کے وعدے اور شرکت کرنے والے ممالک
ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں بورڈ کے رکن ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدوں کا اعلان متوقع ہے، 20 سے زائد ممالک بورڈ آف پیس کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تعمیر نو کے حوالے سے غور
اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔








