صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کا استعفیٰ دینے کا اعلان
استعفیٰ پر اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا، خواہشوں پر پانی پھیر دیا
پرولیگ میں شمولیت کے مسائل
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہاکہ پاکستان کو 7سال بعد پرولیگ میں شمولیت کا موقع ملا، پرولیگ کے لیے فنڈز پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس تھے، جبکہ سپورٹس بورڈ فنڈ فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
سوشل میڈیا اور تحقیقات کی ضرورت
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں اور دیگر چیزیں سامنے آئیں، پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، جو نہیں ہونی چاہئے تھی۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست ہے کہ تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے۔








