ورلڈ ریڈیو ڈے کے موقع پر سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد، اندرون و بیرون ملک سے سامعین کی شرکت
عالمی یومِ ریڈیو کی تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) - آرٹ اینڈ کلچر سینٹر سیالکوٹ میں عالمی یومِ ریڈیو کے حوالے سے سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب پاکستان کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ ریڈیو لسنرز کانفرنس منعقد کی گئی۔ تقریب میں مقامی، اوورسیز لسنرز، آر جیز، میڈیا نمائندگان اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کوئی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسے کی ہمت کرے گی؟ سہولیات ملیں گی: بیرسٹر سیف
تقریب کا آغاز
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبد الرحمٰن نے حاصل کی جبکہ ننھے حماد رضا نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ بعد ازاں اسٹیج پر کلب کی ٹیم کا تعارف پیش کیا گیا جن میں سرپرستِ اعلیٰ خالد لطیف، بانی استاد لیاقت علی، صدر زاہد حسین، ظفر اقبال اور شفقت احمد سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس مظلوم لوگوں کےلئے امید کی کرن بن رہا تھا، عدالتی سٹے آرڈر افسوسناک اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے،خواجہ سعد رفیق
سینئر لسنرز کے خیالات
تقریب میں 1970ء کی دہائی سے ریڈیو سے وابستہ سینئر لسنرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقصود احمد (باٹا پور) نے کہا کہ ایسے پروگرام سامعین اور آر جیز کو قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں اور ریڈیو ان کی زندگی کا سرمایہ ہے۔ ایم اشرف شہزادہ نے بزرگ لسنرز کو دیے گئے عزت و احترام پر کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیشرفت
آر جیز کی شرکت
آر جے وجاہت نواز اور آر جے علی رضا قریشی نے کلب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم سامعین اور آر جیز کے درمیان مضبوط رشتہ قائم رکھے ہوئے ہے۔ پروگرام کے میزبان آر جے عثمان بٹ نے شعروں سے مزین خوبصورت کمپئیرنگ کے ذریعے محفل کو گرمایا۔ آر جے تابندہ انور، آر جے راجہ زاہد، آر جے ریحان امجد اور دیگر آر جیز نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے۔ آر جے راجہ زاہد کو جنگ اور سیلاب کے دوران بہترین رپورٹنگ پر خصوصی داد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم
اوورسیز لسنرز کی خصوصیت
اوورسیز لسنرز کی شرکت کانفرنس کی نمایاں خصوصیت رہی۔ جرمنی سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے طارق خیام نے ریڈیو سے اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کیا جبکہ محمد یونس سلہریا نے بھی یادیں تازہ کیں۔ طاہر منیر طاہر، جاوید عنایت (برطانیہ)، ثناء اللہ ہاشمی (کلاسگو)، فرقان حمید (TRT ترکیہ)، محمد جلیل (آواز ایف ایم جرمنی)، عبدالستار حمدانی (سعودی عرب)، احمد خان (کینیڈا)، مناظر محمود (قطر) اور دیگر اوورسیز لسنرز نے کانفرنس کو ریڈیو اور سامعین کے مابین محبت کا پل قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، سابق وائس چیئرمین، مدعی مقدمہ سمیت 4ملزم گرفتار
خواتین لسنرز کی شرکت
خواتین لسنرز میں ریحانہ تبسم، طلعت سلطانہ، ثوبیہ رانی اور مومنہ فاطمہ سمیت دیگر نے تقریب کو سراہتے ہوئے ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ایف ایم 101 لاہور کے آر جے فرحان خان نے بھی کانفرنس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی اس سلسلے کے تسلسل کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کی سلسلے میں واشنگٹن میں تقریب، فتح کا کیک بھی کاٹا گیا
نمایاں شخصیات کی موجودگی
تقریب میں خالد لطیف (چیف ایڈیٹر سٹی میگ)، فرخ وحید آسی (اسٹیشن ڈائریکٹر ایف ایم 101 سیالکوٹ)، میڈم انجم چوہدری (پروگرام پروڈیوسر)، رحمٰن یوسف (AGN نیوز)، طلال ادریس (فوٹوگرافر)، رفیق رحمت مسیح (میڈیا پارٹنر) اور بینش نواز سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
اختتام اور عزم
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریڈیو سے محبت کا یہ سفر آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گا اور ایسی کانفرنسیں سامعین اور براڈکاسٹرز کے درمیان مضبوط تعلق کا ذریعہ بنتی رہیں گی۔








