کراچی: گلستان جوہر سے فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشت گرد دوست محمد گرفتار
کراچی میں دہشت گرد کی گرفتاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنہ الخوارج کے مطلوب دہشت گرد دوست محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔
مطلوب دہشت گرد کی شناخت
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2020 میں ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبرپختونخوا پر فائرنگ میں ملوث ہے۔
قانونی کارروائی
مذکورہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہے۔
ملزم کی سرگرمیاں
رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا، ملزم دیگر فتنہ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
تفتیش و چھاپے
گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔








