وفاقی وزیر توانائی کا نیٹ میٹرنگ کی جمع شدہ درخواستوں سے متعلق اہم فیصلہ
نیٹ میٹرنگ سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی نے نیٹ میٹرنگ کی جمع شدہ درخواستوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ 8 فروری تک جمع درخواستوں کو پرانے قواعد کے تحت پراسس کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے تو اسے سپورٹ کروں گا: بلاول
شفافیت کا وعدہ
وفاقی وزیر کے فیصلے سے موجودہ درخواستوں سے متعلق ابہام ختم ہوگئے۔ وفاقی وزیر نے درخواستوں کے پراسس میں شفافیت برقرار رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اویس لغاری کے مطابق، بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنوں کو احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
درخواستوں کی تعداد اور صلاحیت
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس 8 فروری تک 5 ہزار 165 درخواستیں جمع ہیں۔ ان درخواستوں کے تحت 250 میگاواٹ کیپسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔








