داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک
داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت
ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع، تحریک انصاف کے 300 کارکن گرفتار
دہشتگردوں کی منتقلی اور واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا۔ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 5 دہشتگردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی۔ دہشتگرد محمد حسین اور ایاز فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر مارے گئے۔
فائرنگ کا واقعہ اور اس کے اثرات
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔ داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی ہے۔








