آئی فون صارفین کے لیے اچھی خبر، ایپل کا پاکستان میں آئی فونز بنانے کا فیصلہ

ایپل کی پاکستان میں آئی فونز کی تیاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل (Apple) نے پاکستان میں آئی فونز کی تیاری شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ یہ پیشرفت حکومت کی جانب سے مجوزہ 'موبائل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ فریم ورک' میں مراعات دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشن نور

ایپل کی شرائط

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (EDB) کے سی ای او حماد علی منصور کے مطابق ایپل نے تین بنیادی شرائط رکھی ہیں جنہیں نئی پالیسی میں شامل کر لیا گیا ہے:

  • رعایتی نرخوں پر زمین کی فراہمی
  • 8 فیصد پرفارمنس انسینٹو (موجودہ مینوفیکچررز کو 6 فیصد مل رہا ہے)
  • دو سے تین سال پرانے آئی فونز کی مرمت (Refurbishing) کی اجازت

یہ بھی پڑھیں: غزوات سے واپسی پر حضرت محمدﷺ کیا کلمات ادا کرتے اور اس جیت کے بعد پاکستانیوں کو کس بات سے بچنا ہے؟

نئے منصوبے کی مالیاتی توقعات

ایپل پرانے آئی فونز کو پاکستان میں ٹھیک کر کے دوبارہ برآمد کرے گا، جس سے پہلے سال 100 ملین ڈالر زرمبادلہ ملنے کی توقع ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ پہلے سال موبائل فونز میں مقامی پرزہ جات کا استعمال 12 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد اور پھر 50 فیصد تک لے جایا جائے۔

حکومت 1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے فونز پر 6 فیصد تک ایکسپورٹ لیوی عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے حاصل ہونے والے 62 ارب روپے ٹیکنالوجی کی مقامی تیاری میں استعمال کیے جائیں گے۔ 50 سے 60 ہزار روپے والے فونز پر کوئی لیوی نہیں ہوگی۔

ای الیکٹرک گاڑیوں کا منصوبہ

ای ڈی بی کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ لاہور کی ایک کمپنی مقامی طور پر آلٹو (Alto) کی طرز کی الیکٹرک کار بنانے کے لیے پلانٹ لگا رہی ہے جس کی قیمت 7 سے 8 لاکھ روپے ہوگی۔ حکومت ای بائیکس (E-Bikes) کی طرح اب چار پہیوں والی گاڑیوں پر بھی 40 فیصد سبسڈی دینے پر غور کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...