پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے گلین میکسویل کو سائن کرلیا
گلن میکسویل کا پی ایس ایل میں شمولیت کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کو سائن کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی میں ڈپریشن جیسے عام مرض کا خطرہ کم کرنے کا آسان طریقہ جانیں
آئی پی ایل چھوڑنے کے بعد پی ایس ایل میں شمولیت
آئی پی ایل کو خیرباد کہنے والے بڑے انٹرنیشنل اسٹار نے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، آسٹریلوی اسٹار گلین میکسول پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد؛ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
حیدر آباد کی نمائندگی
پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے گلین میکسول کو سائن کرلیا، وہ پی ایس ایل 11 میں حیدر آباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کا جانور حلال کی کمائی سے خریدا جائے، علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
گلن میکسویل کا بیان
گلین میکسویل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں، پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے، حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔"
پچھلے فیصلے کی وضاحت
واضح رہے کہ گلین میکسویل نے اس سے قبل بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی تھی۔








