صدر مملکت کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا خاتمہ
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت کو سراہا اور کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔








