لاہور قلندرز کا صحافیوں کے لیے دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

لاہور قلندرز کا دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد پریس کلب کے ممبران کے مابین دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او لاہور قلندرز عاطف نعیم رانا نے کہا کہ صحافی ہمیشہ دوسروں کی کوریج کرتے ہیں، اس بار ہم چاہتے ہیں کہ وہ خود میدان میں اتریں اور میڈیا ان کی کوریج کرے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

میچز کا فارمیٹ اور شیڈول

عاطف رانا نے واضح کیا کہ میچز کا فارمیٹ (ٹیپ بال یا ہارڈ بال) اور شیڈول پریس کلبز کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو بہترین ماحول اور اعتماد فراہم کیا گیا ہے، انہیں صرف توجہ کی ضرورت ہے۔ ہاکی فیڈریشن سے دوری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ عارضی ہے، ہم قومی کھیل کے فروغ کے لیے مناسب وقت کے منتظر ہیں۔

پریس کلب کے صدر کا ردعمل

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عاطف رانا پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے نچلی سطح پر کرکٹ کو نئے عروج پر لے گئے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کے لیے اس ایونٹ کو ایک بہترین تفریحی اور صحت مند سرگرمی قرار دیتے ہوئے قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...