پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے چارج سنبھال لیا
محی الدین وانی کی صدر بننے کی خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 28ویں ترمیم بھی آ رہی ہے
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری
روزنامہ جنگ کے مطابق چارج سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی، سوشل میڈیا پرشمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی میمز وائرل
تربیتی کیمپ کا آغاز
انہوں نے بتایا کہ آج یا کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
کھلاڑیوں سے ملاقات کی اہمیت
ایڈہاک صدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ہاکی کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کروں گا۔
حکومتی فیصلہ اور ایڈہاک صدر کی تقرری
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا استعفی منظور کیا تھا۔
حکومتی فیصلے کے تحت محی الدین احمد وانی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا۔








